روپے کی قدر میں مسلسل 12ویں روز اضافہ، ڈالر سستا ہوگیا
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 282 روپے 20 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی
انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث روپے کی قدر مزید بڑھ گئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں 39 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 281 روپے 81 پیسے میں جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 282 روپے 20 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج بھی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
بینچ مارک کے ایس اے 100 انڈیکس 805 پوائنٹس کے بڑے اضافے کے بعد 61 ہزار 669 پر پہنچ گیا جو گزشتہ روز 60 ہزار 863 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
interbank
dollar vs rupee
dollar rates
USD VS PKR
Pakistan Rupee
dollar prices
US Dollars
مقبول ترین
Comments are closed on this story.