Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں سردی مزید بڑھنے کا امکان

شہر میں دن کا دورانیہ 10 گھنٹے 36 منٹ رہے گا، محکمہ موسمیات
شائع 28 دسمبر 2023 09:47am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں مزید سردی بڑھنے کی پیشگوئی کردی۔

کراچی میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، شہرمیں صبح کا درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 39 فیصد ہے، مال مشرق سے ہوائیں 13 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے چل رہی ہیں، دن میں ہوائیں 39 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔

آج صبح شہرکی فضاؤں پر دھند چھانے کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہوئی، صبح کے وقت حد نگاہ 5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں سردی بڑھے گی یا نہیں، محکمہ موسمیات نے بتادیا

کراچی میں سرد ہواؤں کی شدت بڑھ گئی، سردی میں مزید اضافے کا امکان

محکمہ موسمیات نے کہا کہ دن کا دورانیہ 10 گھنٹے 36 منٹ رہے گا جب کہ رات کا دورانیہ 14 گھنٹے 9 منٹ کا ہوگا۔

karachi

karachi weather

Met Office

Winters

karachi fog