Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پڑھائی چھوڑنی پڑی، پیسوں کیلئے سیٹ پر جا کر چائے بنایا کرتا تھا، ابھیشک بچن

امیتابھ بچن کے صاحبزادے کے انکشافات نے سب کوحیران کردیا
اپ ڈیٹ 28 دسمبر 2023 11:20am
تصویر: انڈین ایکسپریس
تصویر: انڈین ایکسپریس

بالی ووڈ کے معروف اداکار ابھیشیک بچن کی جانب سے کیے گئے حالیہ انکشاف نے سب ہی کو حیران کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں ابھیشیک بچن نے انکشاف کیا کہ والد کی مالی مشکلات کے سبب ان کو اپنی کالج کی تعلیم ادھوری چھوڑنی پڑگئی تھی۔

بالی ووڈ کے سُپر اسٹار امیتابھ بچن کے صاحبزادے نے اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے مزید کہا کہ ’میرے والد نے ایک کمپنی بنائی تھی جس کے حالات خراب ہونے پر مجھے اپنے کالج کی پڑھائی ادھوری چھوڑنی پڑگئی تھی‘۔

ابھیشیک بچن نے مزید کہا کہ ’پیسے نہ ہونے کی وجہ سے میں فلموں کے سیٹ پر جا کر لوگوں کیلئے چائے بنایا کرتا تھا‘۔

انہوں نے کہا کہ پیسے کمانے کیلئے انہوں نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر ایک اسکرپٹ بھی تحریر کی تھی جسے والد نے مسترد کر دیا تھا۔

ابھیشیک بچن نے اپنے ماضی کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا کہ 20 سال قبل ’فلم فئیر ایوارڈز‘ کی تقریب میں شرکت کیلئے ان کے پاس نئے کپڑے خریدنے کے پیسے نہیں تھے۔ جس کے سبب انہوں نے 2 سال قبل بہن کی شادی میں لی گئی شیروانی پہن کر ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کی تھی۔

Interview

Amitabh Bachan

Bollywood actor

lifestyle

شخصیات

Abhishek Bachchan

Financial crisis

money

indian film Actor

BOLLYWOOD STAR