Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نکاح کے بعد ایمن سلیم کی ڈھولکی کی تصاویر نے بھی دل موہ لیے

اداکارہ کا نکاح 22 دسمبر کو کامران ملک سے ہوا تھا
شائع 28 دسمبر 2023 09:18am
تصویر: سوشل میڈیا
تصویر: سوشل میڈیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ایمن سلیم کی شادی کے نکاح کے بعد ڈھولکی کی وائرل تصاویر بھی سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔

پاکستانی اداکارہ کا نکاح 22 دسمبر کو کامران ملک کے ساتھ ہوا تھا، جس میں اس جوڑے کے قریبی اہلِ خانہ نے شرکت کی تھی۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اداکارہ ایمن سلیم نے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی اطلاع دی تھی۔

نکاح کی تقریب کے بعد گزشتہ روز اس جوڑے کی ڈھولکی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں شوبز انڈسٹری کے نامور اداکاروں نے بھی شرکت۔

ایمن کی اس دلکش لُک کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

مقبول ڈرامے ’چپکے چپکے‘ میں ’مشی‘ کے کردار سے ڈیبیو کرنے والی ایمن سلیم نے اپنی اداکاری سے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنادیا تھا۔

Instagram

Wedding

Pakistani Actress

lifestyle

شخصیات

Aymen Saleem

Viral Pictures

Dholki

Wedding Festives

Kamran Malik