Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایف بی آر کا کارنامہ: انتقال کرجانے والوں کو ٹیکس وصولی کا نوٹس جاری

پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر نے چیئرمین ایف بی آر کو خط لکھ دیا
شائع 27 دسمبر 2023 08:39pm

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انتقال کرجانے والوں کو ٹیکس وصولی کا نوٹس جاری کردیا۔

ایف بی آر کا نیا کارنامہ سامنے آگیا، انتقال کرجانے والوں کو ٹیکس وصولی کا نوٹس جاری کردیا گیا.

اس معاملے پر پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر انور کاشف ممتاز نے چیئرمین ایف بی آر کو خط لکھ دیا، جس میں انہوں نے ایف بی آر کے فرسودہ ڈیٹا بیس پر توجہ دلائی۔

خط کے متن میں کہا گیاکہ ٹیکس کے نوٹسز کا اجراء سسٹم میں ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کیے بغیر کیا گیا، انتقال کر جانے والے افراد کو بھی ٹیکس وصولی کا نوٹس جاری ہوا، نوٹس کا اجراء لواحقین کے لیے باعث پریشانی بنا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں

ایف بی آر رواں مالی سال اپنے اہداف حاصل نہ کرسکا

ٹیکس وصولیوں میں کمی کا امکان ہے

اسلام آباد

FBR

tax collection

FEDERAL BOARD OF REVENUE (FBR)