Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ ثروت گیلانی اور فہد مرزا کے ہاں بیٹی کی پیدائش

اداکار نے اکتوبر میں تصدیق کی تھی کہ ان کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے
شائع 27 دسمبر 2023 08:02pm

شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ثروت گیلانی اور فہد مرزا کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکارہ ثروت گیلانی نے بیٹی کی پیدائش کا اعلان انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے کیا، مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے انہیں بیٹی کی پیدائش پر مبارک باد دی جارہی ہیں۔

ثروت گیلانی نے اکتوبر میں تصدیق کی تھی کہ ان کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے اور حال ہی میں انہوں نے حمل کے ساتھ ایک میگزین کے لیے فوٹوشوٹ بھی کروایا تھا۔

گزشتہ دنوں اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میں ڈیلیوری کے لیے اسپتال جارہی ہوں، براہِ کرم دعا کیجئے گا کہ یہ عمل باآسانی اور باحفاظت ہو اور خیریت سے گھر واپس آؤں۔

ثروت گیلانی نے اداکار اور نامور پلاسٹک سرجن فہد مرزا سے 2014 میں شادی کی تھی، جوڑے کے دو بیٹے ہیں، جن میں روحان مرزا کی پیدائش 2015 اور عریز محمد مرزا 2017 میں پیدا ہوئے تھے۔

Sarwat Gillani

Fahad Mirza