Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انتخابات تک الیکشن کمیشن افسران کی عام تعطیل سمیت ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں منسوخ

چیف الیکشن کمشنر نے چھٹی کرنےوالےافسران کووارننگ دے دی
شائع 27 دسمبر 2023 07:53pm

الیکشن کمیشن نے افسران کی عام تعطیل سمیت ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن افسران کی 23 دسمبر کو چھٹی کرنے کے حوالے سے نوٹس لے لیا ہے، اور افسران کے لئے سرکلر جاری کردیا گیا ہے۔

سرکلر کے مطابق الیکشن کمیشن افسران کی انتخابات تک پبلک ہولی ڈے سمیت ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے چھٹی کرنے والے افسران کو وارننگ دے دی ہے، اور سرکلر میں کہا گیا ہے کہ 19 گریڈ اور اس سے زیادہ گریڈ کے افسران اسٹیشن چھوڑنے سے پہلے اجازت لینے کے پابند ہوں گے۔

ECP

Election 2024

انتخابات 2024

Electric stove