Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجلی کی قیمت میں 4.66 روپے اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ

منظوری کی صورت میں صارفین پر 40 ارب تک کا بوجھ پڑے گا
شائع 27 دسمبر 2023 06:46pm

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 66 پیسے اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

چیئرمین نیپرا وسیم مختارکی زیرصدارت نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پرسماعت ہوئی، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے4 روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگ رکھا ہے۔ اتھارٹی اعداد و شمار کے جائزے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔

نیپرا کو بریفنگ دی گئی کہ نومبرمیں بجلی کی طلب میں بڑی حدتک کمی ہوئی ہے، گزشتہ سال نومبر کے مقابلےمیں اس سال بجلی پیداوارمیں 10 فیصد تک کمی ہوئی، درخواست میں مانگے اضافے کا بوجھ جی ایس ٹی کے بغیر 33 ارب 90 کروڑ روپے بنتا ہے جی ایس ٹی سمیت ایڈجسٹمنٹ کا اضافی بوجھ 40 ارب روپے بنتا ہے۔

بریفنگ دی گئی کہ بجلی قیمتوں میں بھاری فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کے معاملے پر محکمہ بجلی میں منصوبہ بندی نہ ہونےکا انکشاف ہے۔

ممبر نیپرا کے مطابق محکمے بجلی نےمینٹیننس کے نام پر سستے پلانٹس بند رکھے ہیں، سردیوں میں آپ سستےپلانٹس چلا نہیں سکتےجس سےفیول کاسٹ میں اضافہ ہوتا ہے، گرمیوں میں سستے اورمہنگے پلانٹس چلتے ہیں جس سے بھی بھاری اضافہ ہوتا ہے، پلانٹس کا شیڈول 3 ماہ پہلے سے آپ کے پاس ہوتا ہے سستے پلانٹس کو کیوں بند رکھا گیا؟ لگتا ہے آپ کے پاس پلاننگ کی کمی ہے۔

ممبرنیپرا نے کہا کہ اوور بلنگ کے معاملے پر بجلی کمپنیوں سے وضاحت مانگ لی، سی پی پی اے نے کہا کہ اس ماہ 2 روپے 12 پیسےکی سابقہ ایڈجسٹمنٹ مانگی ہیں، اس وقت صرف فرنس آئل والے پلانٹس سے بجلی پیدا کررہے ہیں۔

نیپرا اتھارٹی نے ایف سی اے پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا جو کہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

گزشتہ روز سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دی تھی، بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست نومبر کےفیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور بقایاجات کی مدمیں مانگا گیا۔

، درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ ماہ نومبر کےدوران پانی سےبجلی کی پیداوار 36.5 فیصد رہی ہے،نیوکلیئر سےبجلی کی پیداوار 20 فیصد سے زائد رہی،اس کے علاوہ ایک ماہ میں مقامی کوئلے سےبجلی پیداوار 13 فیصد رہی، نومبر میں درآمدی کوئلے سے بجلی کی پیداوار 6 فیصد سے زائد رہی۔

جبکہ ایل این جی کےذریعےبجلی کی پیداوار 10.6 فیصد رہی ہے، مقامی گیس سے بجلی کی پیداوار کا حصہ 9.2 فیصد رہا۔منظوری کی صورت میں صارفین پر 40 ارب تک کا بوجھ پڑے گا۔

nepra

اسلام آباد

electricity

electricity prices

CPPA

National Electric Power Regulatory Authority

central power purchasing agency