Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مہر بانو نے والد شاہ محمود کی رہائی کے لئے چیف الیکشن کمشنر سے مدد مانگ لی

الیکشن کمیشن شاہ محمود قریشی کو بازیاب کرا سکتا ہے، مہر بانو
اپ ڈیٹ 27 دسمبر 2023 10:23pm

سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی نے والد کی رہائی کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست داٸر کر دی ہے اور کہا ہے کہ الیکشن کمیشن شاہ محمود قریشی کو بازیاب کرا سکتا ہے۔

مہر بانو قریشی نے والد شاہ محمود قریشی کی رہائی کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست داٸر کر دی ہے۔

مہربانو نے اپنی درخواست میں شاہ محمود قریشی کو غیر قانونی طور پر پابند سلاسل کیا گیا ہے، ہمیں نہیں بتایاگیا کہ انہیں کہاں لیجایا گیا ہے، میرے والد کو اغواء کیا گیا ہے۔

مہر بانو قریشی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ سلوک شفاف اقدامات کو متاثرکر رہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر اس معاملے پر ایکشن لیں۔

مہربانو کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی سابق وزیرخارجہ رہے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ سب کی عزت کی، ان اقدامات سے پاکستان کا مذاق اڑ رہا ہے، پورا پاکستان ان کے ساتھ ناروا سلوک کی مذمت کر رہا ہے اور الیکشن کمیشن ہیان کو بازیاب کرا سکتا ہے۔

شاہ محمود قریشی دوبارہ گرفتار

واضح رہے کہ گزشتہ روز آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت نے سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کی رہائی کی روبکار جاری کیے تھے، تاہم آج 27 دسمبر کو شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہائی ملتے ہی پنجاب پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا اور بکتربند گاڑی میں تھانہ کینٹ منتقل کردیا۔

مزید پڑھیں:

شاہ محمود قریشی کی رہائی کی روبکار جاری، اڈیالہ جیل میں نظر بند

عمران، قریشی کی رہائی اصلی انتخابات کو یقینی بنائے گی، ضمانت کا تفصیلی فیصلہ

ذرائع کے مطابق شاہ محمود کو جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، اور ان سے کیس کے بارے میں تفتیش کی جائے گی جب کہ سابق وزیر خارجہ کا ریمانڈ حاصل کرنے کے لئے آج عدالت پیش کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

Shah Mehmood Qureshi

ECP

MEHAR BANO

PTI Leaders arrested

Election 2024