Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھٹو ریفرنس کی سماعت شروع ہونے پر کہہ سکتا ہوں قرض اتار دیا، آصف زرداری

مسئلہ اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے لوگوں کی سوچ سے ہے ان کو کچھ نظر نہیں آتا، سابق صدر
اپ ڈیٹ 27 دسمبر 2023 08:42pm

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ عوامی مسائل صرف سیاست دانوں کو نظر آتے ہیں، مسئلہ اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے لوگوں کی سوچ سے ہے ان کو کچھ نظر نہیں آتا، کوئی نہیں کہہ سکتا کہ میں نے کسی کو زبان دی اور پھر گیا، بھٹو ریفرنس کی سماعت شروع ہونے پر کہہ سکتا ہوں قرض اتار دیا ہے۔

گڑھی خدابخش میں سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی 16ویں برسی پر پیپلزپارٹی کا جلسہ جاری ہے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے 1973 کے آئین کو بحال کیا، پاکستان غریب ملک نہیں صرف اسلام آباد غریب ہے، عوامی مسائل صرف سیاست دانوں کو نظر آتے ہیں، کوئی نہیں کہہ سکتا کہ میں نے کسی سے زبان کی اور پھرگیا، مسئلہ کسی شہر سے نہیں بلکہ اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں کی سوچ سے ہے کیونکہ ان کو نظرنہیں آتا غریب پر کیا گزرتی ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ بھٹو ریفرنس کی سماعت شروع ہونے پر کہہ سکتا ہوں قرض اتار دیا ہے، تھوڑا صبر اور لحاظ کریں ہم پاکستان کو بنائیں گے، پاکستان کو ترقی ہم دیں گے کیونکہ پاکستان کو بنانا ہماری مجبوری بھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو بنائیں گے تو آنے والی نسلیں ہمیں یاد رکھیں گے، بہت لوگ آئے اور چلے گئے، بینظیر شید اور بھٹو کا نام آج بھی زندہ ہے، بینظیر شہید اور بھٹو کمال کے لوگ تھے اور شہادتیں قبول کیں۔

آصف زرداری نے یہ بھی کہا کہ پیپلزپارٹی نے جو بھی وعدے کیے ہیں پورے کیے ہیں، پیپلزپارٹی نے عوام کا حق سنبھالا ہے اور آئندہ بھی حق ادا کرتی رہے گی۔

مزید پڑھیں

عالم اسلام کی پہلی وزیراعظم بینظیر بھٹو کی 16 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

بینظیر بھٹو کے قتل کے ذریعے پاکستان کی ترقی کو سبوتاژ کیا گیا، بلاول بھٹو

بینظیر بھٹو نے آخری لمحات میں لیاقت باغ کے درختوں پر کیا دیکھا تھا

Bilawal Bhutto

Asif Ali Zardari

benazir bhutto

Asif Zardari

Garhi Khuda Bakhsh

Benazir's death anniversary