Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کندھ کوٹ کے گاؤں گاہی خان بھیو میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق

دھماکازمین میں نصب دستی بم پھٹنے سے ہوا، پولیس
شائع 27 دسمبر 2023 04:44pm
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

گاؤں گاہی خان بھیو میں دھماکا ہوگیا، جس میں 2 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

کندھ کوٹ کے گاؤں گاہی خان بھیو میں دھماکا ہوگیا، جس کی ذد میں آکر دو افراد موقع پر ہی جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکا زمین میں نصب دستی بم پھٹنے سے ہوا ہے، درانی مہر تھانے کی حدود میں چرواہے مویشی چرانے جا رہے تھے تو نیچے سے ہینڈ گرینٹر پھٹ گیا، جاں بحق ہونے والوں میں دو نوجوان شعیب بھیو اور آکاش بھیو شامل ہیں۔

Blast

Sindh Police