کراچی: کے فور منصوبے میں 27 ارب کی مبینہ کرپشن، دستاویزی ثبوت سامنے آگئے
کراچی کے منصوبے کے فور میں 27 ارب کی مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے اور دستاویزی ثبوت بھی سامنے آگئے ہیں۔
سندھ میں عجب کرپشن کی ایک اور غضب کہانی سامنے آئی ہے، کراچی کو پانی فراہمی کے منصوبے کے فور میں 27 ارب کی مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق نگراں سندھ حکومت نے کرپشن کے دستاویزی ثبوت حاصل کر لیے ہیں، اور نگران وزیر قانون عمر سومرو نے کلری بگھاڑ ٹھیکے کا عمل منسوخ کردیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹھیکا منسوخ ہونے کے بعد متعلقہ حکام اور پی ڈی کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، اور اس حوالے سے چیف سیکرٹری نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق نیب سے بچنے کیلئے 27 ارب روپے کا منصوبہ 9 حصوں میں تقسیم کیا گیا، کیوں کہ نیب 50 کروڑ روپے یا اس سے زائد کی بے قاعدگی کی تحقیقات کرسکتا ہے۔
سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ پروجیکٹ ڈائریکٹر کو شوکاز قانون توڑنے اور سرکاری احکامات نظر انداز کرنے پر دیا گیا ہے، اور اہم ترین منصوبے کا دوبارہ ٹھیکہ جلد دیا جائے گا۔
Comments are closed on this story.