Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی

بجلی اور گیس کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں نے شمسی توانائی کا استعمال بڑھادیا
اپ ڈیٹ 27 دسمبر 2023 07:46pm
اسکرین گریب/ آج نیوز
اسکرین گریب/ آج نیوز

سولر پینلز کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد شہریوں نے شمسی توانائی کا استعمال بڑھادیا اور اس کی فروخت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

کراچی میں بجلی اور گیس کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں نے شمسی توانائی کا استعمال بڑھا دیا ہے۔

ڈالر کی قیمت میں کمی اور درآمدی مال کی دستیابی کے بعد سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

مارکیٹ میں 165 واٹ کی سولر پلیٹ 15 ہزار روپے سے کم ہو کر 11 ہزار روپے پر آگئی ہے، جب کہ بڑی پلیٹ کی قیمت 70 ہزار سے کم ہو کر 40 ہزار روپے تک آگئی ہے۔

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی کے بعد اس کی فروخت بھی بڑھ گئی ہے، اور شہری سولر پینل کی خریداری کو ترجیح دینے لگے ہیں، عوام کا کہنا ہے کہ یہ ایک بار کا خرچہ ہے اور پھر سکون ہی سکون ہے۔

دوسری جانب الیکٹرک مارکیٹ میں سولر پلیٹس کے تاجر بھی خوش ہیں، اور ان کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کے بعد گاہکوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔

solar panel

Solar Panel Price