Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھانجے کی الیکشن مہم میں پیپلزپارٹی رہنما کی ڈانس کی ویڈیو وائرل

سردار سلیم جان مزاری کا بھانجا این اے 191 سے پی پی پی کا امیدوار ہے
اپ ڈیٹ 27 دسمبر 2023 03:19pm

پپپلز پارٹی کے رہنما سردار سلیم جان مزاری کی بھانجے کی الیکشن مہم میں ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سندھ کے کشمور میں یپپلز پارٹی کے رہنما سردار سلیم جان مزاری نے ووٹرز سے ووٹ لینے کا نیا انداز اپنا لیا، اور تقریر کرنے کے بعد جلسے میں میوزک پر ڈانس کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سلیم جان مزاری کا بھانجا سردار احسان الرحمان مزاری پیپلزپارٹی کے ٹکٹ سے این اے 191 سے الیکشن میں تیسری بار حصہ لے رہا ہے، اور کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد ان کی الیکشن مہم جاری ہے۔

سلیم جان مزاری نے الیکشن مہم کے جلسے سے خطاب کرنے کے بعد میوزک چلوایا اور ڈائس کے سامنے آکر رقص شروع کردیا، اور انہیں دیکھ کر جلسے میں شریک افراد نے بھی ڈانس شروع کردیا۔

PPP

Viral Video