Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیا پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے ملک بگاڑ دیا، پرویز خٹک

بانی پی ٹی آئی نے ملکی ترقی چھوڑکر اداروں سے لڑائی کی، سابق وفاقی وزیر
شائع 27 دسمبر 2023 02:40pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پی ٹی آئی پی کے سربراہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے ملک بگاڑ دیا، بانی پی ٹی آئی نے ملکی ترقی کو چھوڑکر اداروں سے لڑائی کی۔

ہری پور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو چھوڑنا میرا بہترین فیصلہ تھا، نیا پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے ملک بگاڑ دیا۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے ملکی ترقی کو چھوڑکر اداروں سے لڑائی کی، ہم ملک میں انتشار نہیں کام چاہتے ہیں، عوام ایسے لیڈر چنے جو ملک سے بے روزگاری ختم کرے۔

pti

imran khan

Pervez Khattak

PTIP

Pervaiz Khattak