Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بال وقت سے پہلے کیوں سفید ہوتے ہیں؟ وجہ اور علاج جانیے

غذائی عادات بھی وقت سے پہلے بال سفید کرنے کا باعث بنتی ہیں۔
شائع 27 دسمبر 2023 02:29pm

وقت سے پہلے بال سفید ہونے کی وجوہات جاننے سے متعلق تحقیقی مطالعات میں بتایا گیا ہے کہ طرززندگی بالخصوص سگریٹ نوشی بھی قبل از وقت بالوں کے سفید ہوجانے کی اہم وجہ ہے۔ انسان کے بال قدرتی طور پر ادھیڑ عمری میں سفید ہونے لگتے ہیں، تاہم بہت سے نوجوانوں میں بھی سفید بالوں کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔

اردن یونیورسٹی کے محققین کا کہنا ہے کہ تمباکو نوشی اور 30 سال کی عمر سےقبل ہی بالوں میں سفیدی آ جانے کا گہرا تعلق ہے۔

تمباکو میں پائے جانے والے مضر صحت کیمیکلزخلیوں اور بافتوں میں آکسیجن کا توازن بگڑ جاتا ہے جو بالوں کی رنگت برقراررکھنے والے خلیوں پر اثرانداز ہو کر بالوں میں قبل ازوقت سفیدی کا باعث بنتا ہے۔

صرف یہی نہیں غذائی عادات بھی وقت سے پہلے بال سفید کرنے کا باعث بنتی ہیں۔

الوں کی سفیدی کے ساتھ اکثر اوقات شدید سردرد، کھانے کی خواہش ختم ہنے یا تھکاوٹ کا احساس طاری رہے تو یہ کیفیت وٹامن بی 12 کی کمی کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔

غذائی اجزاء جیسے کہ وٹامن بی 12، ڈی تھری، کیلشیئم اور معدنیات جیسے تانبا، فولاد اور زنک کی کمی بھی بال سفید کرسکتی ہے کیونکہ یہ سبھی اجزاء میلانن کی پیداوار کیلئے اہم ہیں جو بالوں کی رنگت برقرار رکھنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔

تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ ان غذائی اجزاء کی کمی کا شکار افراد کے بال وقت سے پہلے سفید ہوگئے تھے۔

ماہرین صحت کے مطابق بالوں کی صحت کیلئے خوراک بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ اس لیے ان غذائی اجزاء کو لازمی استعمال میں رکھیں۔

ذہنی دباؤ بھی قبل از وقت بال سفید ہونے کاسبب ہیں۔ یند اور جسم میں پانی کی کمی سے بھی بال قدرتی رنگت سے محروم ہوسکتے ہیں۔

یاد رکھیں کہ عمر کی 3 دہائیوں کے بعد بھی بالوں کی سفیدی کا امکان ہر دہائی کے بعد 10 سے 20 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ ہارمونز، مختلف کیمیکلز کا استعمال، ماحولیاتی آلودگی وغیرہ بھی قابل ذکر وجوہات میں شامل ہیں۔

Women

Grey Hair