پاس ورڈ چرانے والے وائرس نے اینڈرائیڈ موبائل فون استعمال کرنے والوں کو پریشان کردیا
موبائل فونزمیں داخل ہوکر خرابیاں پیدا کرنے والے میلویئرز (وائرس) پر نظر رکھنے والوں نے ایک ایسے میلویئر کا سراغ لگایا ہے جو اینڈرائیڈ سیل فون استعمال کرنے والوں کے پاس ورڈ چراکر ان کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔
میلویئرز پر نظر رکھنے والے ماہرین کے ادارے تھریٹ فیبرک نے بتایا ہے کہ کیمیلین ٹروجن کے نئے ورژن نے دنیا بھر اینڈرائیڈ سیل فون استعمال کرنے والے بہت سے صارفین کا ناک میں دم کر رکھا ہے۔
کیمیلین ٹروجن میلویئر اینڈرائیڈ سیل فون استعمال کرنے والوں کے پن چرانے کے لیے فنگر پرنٹس اورفیس ان لاک جیسی بایو میٹرک آتھینٹیکیشن میتھڈ کو غیر فعال بنادیتا ہے۔ کیمیلین ٹروجن کا یہ نیا ورژن سالِ رواں کے آغاز ہی سے دنیا بھر میں اینڈرائیڈ سیل فونز کو نشانہ بناتا آیا ہے۔
تھریٹ فیبرک نے اینڈرائیڈ سیل فون استعمال کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ کیمیلین ٹروجن میلویئر اپنے آپ کو گوگل اینڈرائیڈ ایپ کے طور پر پیش کرتا رہتا ہے جبکہ بیک گرائونڈ میں اس کا کوڈ چلتا رہتا ہے۔ اس کے نتیجے میں سیل فون کے اندر خرابیاں پیدا ہوتی ہیں اور بعض فنکشنز رک جاتے ہیں۔
بلیپنگ کمپیوٹر نامی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ میلویئر اپنی شناخت چھپاتے ہوئے گوگل پروٹیکٹ الرٹ اور ڈیوائس کے دیگر سیکیورٹی فیچرز کو بائی پاس کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔
گوگل 12 اور اس سے پچھلے ورژن کے ذریعے کام کرنے والے سیل فونز تک یہ میلویئر اپنی رسائی آسانی سے ممکن بناتا ہے۔
Comments are closed on this story.