Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ٌپاکستان میں نئے سال کا بھرپور جشن کہاں کہاں منایا جا سکتا ہے

کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں 2023 کی اختتامی شام یادگار بنانے کے خواہشمندوں کیلئے تجاویز
شائع 27 دسمبر 2023 12:42pm

ہرسال کے اختتام پر دو طرح کے احساسات پائے جاتے ہیں، جہاں بیشترافراد وقت کے ہاتھ سے سرکنے کو خوشی کے بجائے غوروفکرکا مقام قرار دیتے ہیں تو بہت سے افراد خصوصاً نوجوان طبقہ آنے والے سال کے موقع پر خوشیاں منانے کو ترجیح دیتے ہیں۔

ایسے افراد پہلے سے پلاننگ کرکے رکھتے ہیں کہ وہ نئے سال کا جشن کس انداز میں منائیں گے ۔

نئے سال کا استقبال کرنے کیلئے جاتے سال کی اختتامی شام کا جشن سب سے زیادہ نمایاں ہوتا ہے جب لوگ گزشتہ سال کی تمام بری یادوں ، غموں اور دل شکستہ احساسات کو چھوڑ کر آنے والی خوشیوں کے لیے تیار ہو تے ہیں۔

آتش بازی، موسیقی اوردیگرسرگرمیوں کے ساتھ نئے سال کا گرمجوشی سے استقبال کرنے کے خواہشمندوں کے لیے پاکستان میں بہت سے مقامات ہیں جہاں وہ 2024 کو خوش آمدید کہہ سکتے ہیں۔

گیگا مال

اسلام آباد میں ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے فیز2 میں واقع گیگا مال میں ہر سال 31 دسمبر کو اسلام آباد کا سب سے دلکش آتش بازی کا شو ہوتا ہے، اس باربھی آپ اپنے پیاروں کے ساتھ یہاں جاکر 2023 کو ذرا اسٹائل کے ساتھ الوداع کہہ سکتے ہیں۔

ایفل ٹاور، بحریہ ٹاؤن راولپنڈی

پیرس نہیں جاسکتے تو کیا ہوا، راولپنڈی میں بحریہ ٹاؤن کا ایفل ٹاور ہے نا جہاں نئے سال کی آتش بازی ہوتی ہے، اس کے علاوہ وہاں جانے والے اپنے پسندیدہ موسیقاروں کے ساتھ میوزیکل پرفارمنس کا لطف بھی لے سکتے ہیں

اس میں کوئی شک نہیں کہ جڑواں شہروں میں اپنے اہلخانہ کے ساتھ نئے سال کی شام گزارنے کے لیے سب سے بڑی جگہ بحریہ ٹاؤن ہے۔

پارک ویو سٹی اسلام آباد

پارک ویو سٹی میں بھی نئے سال کا حیرت انگیز جشن منایا جارہا ہے۔ ہر نئے سال کی شام کو خصوصی بنانے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر اس بار نئے سال کے موقع پر فیملی فیسٹیول کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے۔

حیرت انگیز لائٹ شو، دلکش تھری ڈی میپنگ، آتش بازی کا حیرت انگیز مظاہرہ، ہولوگرافک شو، میوزیکل کنسرٹ، فوڈ کورٹ اور بچوں کیلئے میجک اور کٹھ پتلی شو بھی نئے سال کے جشن کا حصہ ہوں گے۔

ڈیرہ دری

اسلام آباد کے خوبصورت علاقے ڈیرہ دری میں بھی ایک حیرت انگیز تقریب کے ساتھ نئے سال کا استقبال کیا جاسکتا ہے۔ یہاں جانے والےشہر کے دلفریب نظارے لیتے ہوئے حیرت انگیز آتش بازی اور عمدہ کھانوں کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔

مزیدارکھانوں اورشہر کے دلکش نظاروں سے بھری یادگار شام کے لیے،ڈیرہ دری جانے والے رات 11 بجے تک وہاں پہنچ جائیں تا کہ بھرپور لطف اٹھا سکیں۔

اب چلتے ہیں شہر قائد کی جانب اور جانتے ہیں کہ نئے سال کا جشن منانے کہاں کہاں جایا جاسکتا ہے۔

بحریہ ٹاؤن

شہر قائد میں نئے سال کی بہترین تقریب کا انعقاد بحریہ ٹاؤن میں کیاجارہا ہے۔ کراچی والوںاب تک کے سب سے بڑے اور شاندار آتش بازی شوز کے لیے تیار رہیں۔

بارہ دری پارک ، نارتھ کراچی

کراچی میں نئے سال کی شام اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزارنے کے لیے ایک اور شاندار جگہ بارہ دری پارک ہے ، جہاں ایک ہی مقام پر قوالی، جیمنگ اورآتش بازی کا لطف اٹھایا جاسکتا ہے۔

سال 2020 سے بارہ دری پارک میں نئے سال کی تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ہر عمر کے مہمانوں کو مدعو کیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ کلفٹن بیچ اور سی ویو بھی فیملی اوردوستوں کے ساتھ جمع ہونے اور جوش و خروش کے ساتھ نئے سال کا استقبال کرنے کے لیے اہم مقامات ہیں۔

گورکھ ہل

سندھ کے شہردادو میں واقع گورکھ پہاڑی کا دلفریب نظارہ بھی آپ کو 2023 کی جاتی شام کا بھرپور موقع دیتاہے۔

لاہورمیں نئے سال کی شام

صوبائی دارالحکومت جسے پاکستان کا دل کہا جاتا ہے، بھی نئے سال کی تقریبات میں اپنا شاندار حصہ ڈالتا ہے۔ تاریخ اور ثقافت سے مالامال لاہور اروایتی دلکشی کو جدید تہواروں کے ساتھ جوڑتا ہے۔

نئے سال کے موقع پر دیگر مقامات کے علاوہ یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل لاہور کا شاہی قلعہ اور بادشاہی مسجد کو بھی بھرپورروشن کیا جاتا ہے جو ایک سحر انگیز منظر ہیش کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ پرل کانٹی نینٹل،میریٹ، آواری ہوٹل اوربحریہ ٹاؤن لاہور بھی نئے سال کی شام کو پرجوش بنانے کے لیے تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں۔

New Year Night

Year 2023

NEW YEAR CELEBRATION 2024