Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

فواد چوہدری کے بھائی کی بازیابی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

فراز چوہدری کا اغو اور کاغذ جمع کروانے سے روکنا آئین کی خلاف ورزی ہے، درخواستگزار
شائع 27 دسمبر 2023 11:55am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کی اہلیہ نے شوہر کی بازیابی کے لیے الیکشں کمیشن میں درخواست دائرکر دی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے نام درخواست میں بتایا گیا کہ فرازچوہدری اپنے بھائی فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے ریٹرننگ آفس گٸے تھے۔

درخواست میں کہا گیا کہ فراز چوہدری کو بھائی کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے منع کیا اور راستے میں حراساں بھی کیا جس کے بعد انہیں اغوا کرلیا گیا۔

درخواست میں بینا فراز نے موقف اپنایا کہ فراز چوہدری کا اغو اور کاغذ جمع کروانے سے روکنا آئین کی خلاف ورزی ہے، چیف الیکشن کمشنر انتخابی عمل میں رکاوٹ پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کو گرفتار کرلیا گیا

فواد چوہدری کوکاغذت نامزدگی پر دستخط کی اجازت مل گئی

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فراز چوہدری اپنے بھائی فواد چوہدری کے این اے 60 کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے گئے تھے، لیکن پولیس نے انہیں پہلے ہی گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔

ECP

اسلام آباد

Fawad Chaudhary

Election Commission of Pakistan (ECP)

faraz chaudhary