Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا بار کونسل کا ممبر وکیل کی گرفتار کیخلاف ہڑتال کا اعلان

نگران حکومت انتخابات میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتی ہے، خیبر پختونخوا بار کونسل
شائع 27 دسمبر 2023 11:45am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

خیبرپختونخوا بار کونسل نے وکیل ممبر کی گرفاتر کے خلاف ہڑتال کا اعلان کردیا۔

بار کونسل کے مطابق ہڑتال کے باعث وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے، گزشتہ روز بار کونسل کے ممبر فرید جان کو چترال میں گرفتار کیا گیا، انہیں فوری رہا کیا جائے۔

کےپی بار کونسل نے کہا کہ دفعہ 188 کے تحت فرید جان کی گرفتاری غیر قانونی ہے، نگراں حکومت کے پاس مینڈیٹ نہیں کہ سیاسی ورکر کو گرفتار کرے، نگران حکومت انتخابات میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جعلی لاء گیٹ رزلٹ پیش کرنے کا کیس: وکلاء کے خلاف فوجداری کارروائی کی سفارش

خیبرپختونخوا بار کونسل کا وکیل کے قتل کیخلاف ہڑتال کا اعلان

خیبر پختونخوا بار کونسل نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سیاسی کارکنوں کے خلاف بے بنیاد مقدمات کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔

KPK

peshawar

KPK Bar Council