Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینیئر سیاستدان فیصل صالح حیات مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے

فیصل صالح نے 2018 میں این اے 114 سے عام انتخابات میں حصہ لیا تھا
اپ ڈیٹ 27 دسمبر 2023 03:25pm

سینیئر سیاستدان فیصل صالح حیات نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔ انہیں شہبازشریف نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔

ملک میں عام انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اس حوالے سے سیاسی جوڑ توڑ بھی جاری ہے۔ سیاسی جماعتوں کی قیادت دیگر سیاستدانوں سے ملاقاتیں کررہی ہیں اور انہیں اپنی جماعت میں شامل ہونے تو کہیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی پیشکش کی جارہی ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے آج جھنگ شاہ جیونہ پہنچے، تو فیصل صالح حیات نے ان کا استقبال کیا، رانا ثنااللہ اور ملک احمد خان بھی صدر ن لیگ کے ہمراہ تھے۔

شہبازشریف نے حضرت شاہ جیوانہ کے دربار پرحاضری دی، اور پھر مخدوم ہاوس پہنچے جہاں انہوں نے سینئر سیاستدان مخدوم فیصل صالح حیات سے ملاقات کی، اور ایک بار پھر پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی، جسے فیصل صالح حیات نے قبول کرلیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شاہ جیونہ میں حاضر ہوکر بہت خوشی ہورہی ہے، اور فیصل صالح حیات ن لیگ کے قافلے میں شامل ہوئے ہیں ان کو خوش آمدید کہتے ہیں، ان کی شمولیت سے ہماری جماعت کو جھنگ میں تقویت ملے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ لیگی قیادت کی نیک خواہشات اور تمنائیں لے کر آیا ہوں، حکومت میں آکر عوام کی خدمت کریں گے، نوازشریف کی سربراہی میں نئےسفر کا آغاز ہوگا۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کی جانب فیصل صالح حیات کے بعد سابق وفاقی وزیرسلیم سیف اللہ سے رابطہ کیا گیا ہے اور انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

فیصل صالح حیات کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا امکان، سلیم سیف اللہ کو بھی پیشکش

لگتا ہے کہ انتخابات سے قبل نوازشریف بیرون ملک نہ چلے جائیں، شرجیل میمن

ذرائع کے مطابق سلیم سیف اللہ کو مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیلیفون کرکے ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی، جس پر سلیم سیف اللہ نے جواب دینے کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔

یاد رہے کہ فیصل صالح نے 2018 میں این اے 114 سے عام انتخابات میں حصہ لیا تھا۔

PMLN

Shehbaz Sharif

Jhang

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024

Faisal Saleh Hayat