Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسٹار بکس کی کافی پینے پر ترکی میں خاتون ٹی وی میزبان برطرف

ٹی جی آرٹی نیٹ ورک کے مطابقنیوز سیگمنٹ کے ڈائریکٹر کو بھی برطرف کردیا گیا ہے۔
شائع 27 دسمبر 2023 10:26am
تصویر: سوشل میڈیا
تصویر: سوشل میڈیا

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے حامی ٹیلی ویژن چینل ٹی جی آر ٹی کی اینکر میلٹیم گونے کو اسٹار بکس کافی کپ کے ساتھ خبریں پڑھنے پر برطرف کردیاگیا۔

ترک ناظرین اس بات پر مشتعل ہوئے تھے کہ خاتون اینکر نے اس اقدام سےغیرملکی کافی گروپ کی حمایت کی ہے، جسے مسلم دنیا میں بہت سے لوگ اسرائیل نواز سمجھتے ہیں۔

ایک بیان میں نیٹ ورک نے دعویٰ کیا کہ میلٹم گونے اور نیوز سیگمنٹ کے ڈائریکٹر دونوں کو نامناسب پروڈکٹ پلیسمنٹ کی وجہ سے برطرف کیا گیا تھا۔

نیٹ ورک نے اپنے دفاع میں کہا کہ وہغزہ کے بارے میں ترک عوام کی حساسیت سے آگاہ ہے اور آخردم تک ان کا دفاع کرتا ہے، نیٹ ورک کی جانب سے اس کے برعکس نشریات کی کبھی منظوری نہیں دی جائے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے ک اینکر اور ڈائریکٹر دونوں کے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ان کے معاہدے ختم کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں اسرائیل کی مبینہ حمایت پر اسٹار بکس کو مسلم دنیا میں بائیکاٹ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

اگرچہ کمپنی اسرائیل میں کام نہیں کرتی لیکن اس کی اعلیٰ انتظامیہ نے جنگ کے ابتدائی دنوں میں اپنی ایک مزدور یونین کے اسرائیل مخالف بیان کیخلاف پیچھے ہٹ کر اسرائیل کے حامی ہونے کا تاثر قائم کیا تھا۔

اکتوبر2023 میں کمپنی نے اسٹار بکس ورکرز یونائیٹڈ کیخلاف اُن کے ایک بیان میں فلسطینیوں کی حمایت کرنے کے لیے اسٹار بکس کا لوگو استعمال کرنے پر مقدمہ دائر کیا تھا۔

Turkish broadcaster fired

pro Israel

Starbucks

TGRT