Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار، روپیہ مزید تگڑا ہوگیا

گزشتہ روز انٹر بینک میں اممریکی کرنسی کی قیمت 282 روپے 37 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی
شائع 27 دسمبر 2023 10:12am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں مسلسل 11ویں روز اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کی ابتداء پر ملکی تبادلہ منڈیوں میں 37 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 282 روپے پر آگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں اممریکی کرنسی کی قیمت 282 روپے 37 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان استاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا اتار چڑھاؤ جاری ہے اور بینچ مارک کے ایس اے 100 انڈیکس 42 پوائنٹس کمی کے بعد 59 ہزار 128 پر آگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک بھر میں باقاعدگی سے انکم ٹیکس ادا کرنے والے صرف 53 لاکھ

شدید مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ جاری

گزشتہ روز پی ایس ایکس میں شدید مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس ریکارڈ 2534 پوائنٹس کم ہوکر 59170 پر بند ہوا تھا۔

interbank

dollar vs rupee

dollar rates

USD VS PKR

dollar prices