Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریکارڈ مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ نے پھر تیزی پکڑ لی، 60 ہزار کی حد بحال

گزشتہ روز 100 انڈیکس ریکارڈ 2534 پوائنٹس کم ہوکر 59170 پر بند ہوا تھا
اپ ڈیٹ 27 دسمبر 2023 04:00pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج اتار چڑھاؤ کے بعد اچانک زبردست تیزی دیکھی گئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بینچ مارک کے ایس اے 100 انڈیکس میں 1600 سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد 60 کی حد دوبارہ بحال ہوگئی۔

100 انڈیکس کاروبار کے اختتام تک 1692 پوائنتس اضافے سے 60 ہزار 863 پر پہنچ کر بند ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایکس میں شدید مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس ریکارڈ 2534 پوائنٹس کم ہوکر 59170 پر بند ہوا تھا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 2607 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جب کہ بازارمیں 67 کروڑ شیئرز کے سودے 17 ارب روپے میں طے ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 100انڈیکس میں 2534 پوائنٹس کی ریکارڈ کمی

ملک بھر میں باقاعدگی سے انکم ٹیکس ادا کرنے والے صرف 53 لاکھ

دسمبر کے آغاز میں اسٹاک مارکیٹ 66 ہزار سے زائد کی سطح پر پہنچ گئی تھی جو ملکی تاریخ میں بلند ترین ترین تھی تاہم مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان کا دیکھا گیا ہے۔

PSX

100 index

KSE 100 Index

Pakistan Stock Exchange (PSX)