Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلام آباد اور پنجاب میں دھند کے ڈیرے، موٹر ویز کئی مقامات سے بند

شہری سفر کے دوران فوگ لائٹس استعمال کریں، ترجمان موٹر وے پولیس
شائع 26 دسمبر 2023 11:56pm
فوٹو – فائل
فوٹو – فائل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے ہیں، جس کے نتیجے میں موٹر وے کئی مقامات سے بند کردی گئی، جبکہ جی ٹی روڈ پر بھی حد نگاہ صفر ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کے باعث لاہور اسلام آباد موٹر وے ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ سرور تک بند کردی گئی۔

موٹر وے ایم تھری فیض پور سے سمندری تک بند کردی گئی۔ موٹر وے ایم فور ملتان سے عبدالحکیم انٹرچینج تک بند کردی گئی، جبکہ ۔ موٹروے ایم 5 شیرشاہ سے اوچ شریف تک دھند کے باعث بند ہے، ملتان سکھر موٹروے ایم 5 دھند کے باعث بند ہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث موٹروے ایم فائیو ظاہر پیر شیر شاہ تک بند ہے، شہری سفر کے دوران فوگ لائٹس استعمال کریں۔

شاہ کوٹ میں ٹریفک حادثہ

ریسکیو حکام کے مطابق شاہ کوٹ میں جی ٹی روڈ پر 2 موٹر سائیکل سوار دھند کے باعث ٹرک کے نیچے آ گئے۔

حادثہ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل اسپتال شاہ کوٹ منتقل کیا گیا۔

Punjab police

Punjab fog

Motorways Closed