Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہری پور : معمولی تکرار پر گولیاں چل گئیں، 2 نوجوان جاں بحق

پولیس نے 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
شائع 26 دسمبر 2023 10:46pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

ہری پور میں معمولی تکرار کے بعد فائرنگ سے دو نوجوان قتل کردیے گئے۔

واقعہ ہری پور تھانہ حطار کی حدود محلہ رڑیاں میں پیش آیا، جہاں معمولی جھگڑے کے بعد فائرنگ کرکے سرمد علی ولد عبداسلام عمر 18 سال اور 21 سالہ ابراھیم ولد میر رحمان کو قتل کردیا گیا۔

فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، مقتولین اور ملزمان آپس میں رشتہ دار بتائے جاتے ہیں۔

پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کر کے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

firing

Murder

KPK Police