Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: دکاندار کے قتل کیخلاف کورنگی چمڑا چورنگی پر مذہبی جماعت کا احتجاج

کورنگی میں فائرنگ سے جاں بحق دکاندار سلیم کی نماز جنازہ ادا
شائع 26 دسمبر 2023 09:41pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

کراچی کے علاقے کورنگی ضیاء کالونی میں نامعلوم افراد کی دکان پر فائرنگ کے نیچے میں دکاندار جان کی بازی ہار گیا، جس کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جبکہ کورنگی چمڑا چورنگی پر مذہبی جماعت کا احتجاج جاری ہے۔

پولیس کے مطابق کورنگی تھانے کی حدود ضیا کالونی بیلچہ ہوٹل کے قریب موٹرسائیکل پر سوار 2 ملزمان جنرل اسٹور آئے جس کے بعد ایک ملزم موٹرسائیکل سے اترا اور دکاندار پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مقتول سلیم جان سے چلا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کو تین سے چار گولیاں ماری گئیں جبکہ کسی قسم کی لوٹ مار کے شواہد نہیں ملے جبکہ مقتول کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے مختلف پہلووں پر تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ واقعہ ابتدائی طور پر ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کا تعلق مذہبی جماعت سے بھی تھا، مقتول کا آبائی تعلق چکوال سے تھا۔

کورنگی میں فائرنگ سے جاں بحق دکاندار سلیم کی نماز جنازہ ادا

ادھر کورنگی میں فائرنگ سے جاں بحق دکاندار سلیم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ اہلسنت و الجماعت کے مرکزی صدر مولانا اورنگزیب فاروقی کی امامت میں ادا کی گئی۔

کراچی کورنگی چمڑا چورنگی پر مذہبی جماعت کا احتجاج

دوسری جانب ضیاء کالونی میں فائرنگ سے جاں بحق 50 سالہ سلیم نامی شخص کے قتل کے خلاف کورنگی چمڑا چورنگی پر مذہبی جماعت کا احتجاج جاری ہے۔

مولانا اورنگ زیب فاروقی نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ہم انتشار نہیں چاہتے، حکومت قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مذہبی جماعت کے لوگ چمڑا چورنگی پر لاش کے ہمرا احتجاج کررہے ہیں، چمڑا چورنگی سے گزرنے والے ٹریفک کو متبادل راستے سے گزارا جارہا ہے۔

ٹریفک پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ٹریفک کو گودام چورنگی اور سنگر چورنگی سے کورنگی نمبر 5 کی طرف بھیج رہے ہیں۔

firing

karachi

protest

korangi chamra chowrangi

korangi zia colony