Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

واٹس ایپ اپنے ویب صارفین کے لیے کون سا نیا فیچر لارہا ہے؟

یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے
شائع 26 دسمبر 2023 08:56pm

واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ان کے ہر تجربے کو بہتر اور ہموار بنانے کے لیے حیرت انگیز فیچرز لاتا رہتا ہے۔

اسٹوریز اب ہر سوشل میڈیا اور میسجنگ ایپ کا ایک لازمی جزو ہے، جس سے صارفین اپنے روزمرہ کے مختلف لمحات دیگر افراد کے ساتھ شیئر کرتے ہیں، یہ اسٹوریز 24 گھنٹے بعد خود کار طور پر غائب ہوجاتی ہیں۔

واٹس ایپ میں اسٹوریز کو اسٹیٹس کے نام سے شامل کیا گیا ہے اور اچھی خبر یہ ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جو لوگ اس ایپ کا ویب ورژن استعمال کرتے ہیں وہ اب اسٹیٹس اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔

واٹس ایپ کے ویب ورژن پر فوٹوز، ویڈیوز اور ٹیکسٹ کو بطور اسٹیٹس شیئر کرنا ممکن ہے جب کوئی صارف ویب ورژن پر اسٹیٹس اپ ڈیٹ کرے گا تو اس کی پروفائل فوٹو پر سبز رنگ (ring) بن جائے گا جس پر کلک کرکے اسٹیٹس کو دیکھا جاسکے گا۔

WABetainfo کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر ویب ورژن کے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق کروڑوں افراد واٹس ایپ ویب ورژن کو استعمال کرتے ہیں اور زیادہ تر اس کا استعمال دفتری امور کے لیے کیا جاتا ہے، اگر آپ اس نئے فیچر کو استعمال کرنا چاہتے ہیں تو واٹس ایپ ویب پر اوپر بائیں جانب اسٹیٹس آئیکون پر کلک کرکے مائی اسٹیٹس کا انتخاب کریں۔

ایسا کرنے پر نیچے فوٹوز اینڈ ویڈیوز اور ٹیکسٹ کے آپشن نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں

واٹس ایپ نے نیا فیچر ’سیکرٹ کوڈ‘ متعارف کروا دیا

واٹس ایپ سے اسٹیٹس انسٹاگرام پر شیئر ہوگا، کیسے؟

اسٹیٹس فیچر کو متعدد افراد استعمال کرتے ہیں اور اسی وجہ سے اس میں مسلسل تبدیلیاں کی جاتی ہیں، کچھ عرصے قبل واٹس ایپ میں وائس اسٹیٹس کا فیچر بھی متعارف کرایا گیا تھا اور اب ویب ورژن میں بھی اسٹیٹس فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ کب تک تمام صارفین اسے استعمال کر سکیں گے۔

WhatsApp

New Features

WhatsApp feature