کے ڈی اے اپنی عمارت سنبھال نہیں سکتا ترقیاتی کام کیا کرے گا، نگراں وزیراعلیٰ سندھ برہم
نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر کا کہنا ہے کہ کے ڈی اےعمارت سنبھال نہیں سکتا باقی ترقیاتی کام کیا کرے گا، سڑک بنتی ہے پھر لائن ڈالنے کیلئے کھدائی شروع ہوتی ہے۔
نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی کی زیرصدارت کراچی کے مسائل پر اہم اجلاس ہوا، جس میں نگراں وزیر بلدیات مبین جمانی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب شریک ہوئے۔
نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کے ڈی اے کی خوبصورت عمارت خراب ہو رہی ہے، عمارت کے واش رومز بالکل تباہ ہو رہے ہیں، کے ڈی اےعمارتیں سنبھال نہیں سکتا تو باقی ترقیاتی کام کیا کرے گا، 10 دن میں کے ڈی اےعمارت ٹھیک کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔
مقبول باقر نے میئر کراچی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سڑک بنتی ہے پھر لائن ڈالنے کیلئے کھدائی شروع ہوجاتی ہے، نئی بنی ہوئی سڑک کو کھودنے کی کون اجازت دیتا ہے، ان مسائل کا حل نکالا جائے۔
Comments are closed on this story.