Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور سے پارہ چنار جانے والی مسافر کوچ پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

واقعے کے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس
اپ ڈیٹ 26 دسمبر 2023 08:08pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

تھانہ سٹی کی حدود میں نامعلوم افراد نے پشاور سے پارہ چنار جانے والی مسافر گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔

خیبر پختون خوا کے ضلع ہنگو میں مسافر گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ارو 6 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ مسافر کوچ پشاور سے پارہ چنار جا رہی تھی کہ تھانہ سٹی کی حدود میں مین جرنیلی روڈ پر نامعلوم دہشت گردوں نے اس پر فائرنگ کردی، واقعے میں زخمی ہونے والے 2 افراد دم توڑ گئے ہیں جب کہ مزید 6 مسافر شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہیں۔

حکام کے مطابق زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، ڈی پی او نثار احمد خان نے زخمیوں کی عیادت کی اور وقوعہ کا بھی دورہ کیا۔

kp police

KPK Police

1122