زرتاج گل اور حلیم عادل شیخ کے کاغذات نامزدگی مسترد
تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل اور حلیم عادل شیخ کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے ہیں، جب کہ پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا ہے کہ زرتاج گل کی تجویز اور تائید کنندہ دو خواتین کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ شائع کی گئی ہے کہ جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل وزیر کے کاغذات کی اسکروٹنی کا عمل تھا، اور ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا ہے کہ آج زرتاج گل وزیر کی تجویز کنندہ اور تائید کنندہ دونوں خواتین کو کاغذات کی اسکرونٹی کاروائی شروع ہوتے ہی گرفتار کر لیا گیا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کردیے گئے ہیں۔ انہوں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 238 سےکاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔
ترجمان پی ٹی آئی نے بیان جاری کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر قانونی ہے،عدالت میں چیلنج کریں گے، ہمیں عدالتوں سے انصاف کی امید ہے۔
Comments are closed on this story.