Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن کی بعض ٹی وی چینلز پر ترجمان پنجاب الیکشن کمشنر سے منسوب خبر کی تردید

یہ خبر من گھڑت ہے اور الیکشن کمیشن نے ایسا کوئی فیصلہ جاری نہیں کیا، ترجمان
شائع 26 دسمبر 2023 06:16pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے بعض ٹی وی چینلز پر پنجاب کے صوبائی الیکشن کمشنر کے ترجمان سے منسوب خبر کی تردید کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ بعض ٹی وی چینلوں پر ترجمان پنجاب الیکشن کمیشن سے منسوب خبر کی سختی سے تردید کی جاتی ہے، جس میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے نیب، ایف بی آر اور دیگر متعلقہ اداروں کی رپورٹس آنے کے بعد امیدواران کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق یہ خبر من گھڑت ہے اور الیکشن کمیشن نے ایسا کوئی فیصلہ جاری نہیں کیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ میڈیا کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر منظور یا مسترد شدہ کاغذات نامزدگی کے اعداد وشمار فراہم کیے جانے کے مطالبے پر انہیں صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے دفتر سے بتایا گیا کہ کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل 30 دسمبر تک جاری رہے گا، جس کے بعد منظور شدہ کاغذات نامزدگی کے حامل امیدواروں کی فہرست آویزاں کر دی جائے گی۔

مزید پڑھیں

کاغذات نامزدگی جمع ہوتے ہی ایف بی آر متحرک، فوکل پرسن مقرر

سرکاری افسران اور ملازمین کی انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد

ECP

اسلام آباد

nomination papers

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

انتخابات 2024

الیکشن 2024