Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا امکان

سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں اضافے کیلئے درخواست نیپرا میں جمع کروادی
شائع 26 دسمبر 2023 04:58pm

بجلی کی قیمت میں ایک بار بڑھانے کی تیاری کرلی گئی، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں 4 روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافے کے لیے درخواست دائر کردی گئی، جس پر کل سماعت کی جائے گی جبکہ منظوری پر صارفین پر 36 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافے کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کروا دی۔

درخواست ماہ نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور بقایا جات کی مد میں جمع کرائی گئی۔

درخواست میں کہا گیا کہ نومبرکے دوران پانی سے 36.5 فیصد، نیوکلیئرسے 20 فیصد اور کوئلے سے 13 فیصد اور ایل این جی ذریعے سے 10.6 فیصد بجلی کی پیداوار رہی۔

نیپرا درخواست پر سماعت بدھ کو کرے گا، منظور ہونے کی صورت میں بجلی صارفین پر 36 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

مزید پڑھیں

بجلی صارفین پر مزید صارفین پر 8 ارب 37 کروڑ کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

کے الیکٹرک صارفین سے 3 روپے فی یونٹ 2 ماہ میں ریکور کرنے کا فیصلہ

صارفین پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری

nepra

اسلام آباد

electricity

electricity prices

CPPA

National Electric Power Regulatory Authority

central power purchasing agency