Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں بجلی کی پیداوار ریکارڈ کمی کے بعد 8 ہزار 8 سو میگا واٹ رہ گئی

بجلی کی طلب صرف 13 ہزار پانچ سو میگاواٹ لیکن لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری
شائع 26 دسمبر 2023 04:50pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

بجلی کی طلب 13 ہزار پانچ سو میگاواٹ رہ گئی ہے لیکن شارٹ فال 5ہزار 5 سو میگا واٹ ہونے کے باعث عوام کو بدترین لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ملک بھر میں سردیوں نے ڈیرے ڈال لئے ہیں اور مجموعی طور پر بجلی کی طلب کم ہوکر صرف 13 ہزار پانچ سو میگاواٹ رہ گئی ہے تاہم عوام کو پھر بھی بدترین لوڈ شیڈنگ کے عذاب کا سامنا ہے۔

پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 8 ہزار 8 سو میگا واٹ تک ہے، اور آج پن بجلی سے بجلی کی پیداوار صرف 800 میگا واٹ ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس 1500 میگا واٹ، آئی پی پیز سے 5 ہزار میگاواٹ اور نیوکلیئر پلانٹس سے1500 میگاواٹ بجلی کی پیداوار ہے۔

پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق آج بجلی کا شارٹ فال 5ہزار 5 سو میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے، اور طلب 13 ہزار 500 میگا واٹ ہے، پیداوار کم ہونے اور طلب و رسد میں فرق کے باعث شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ 8 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے۔ جبکہ ہائی لاسز ایریا میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے تک ہے۔