Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ بھر میں کل عام تعطیل کااعلان

تمام سرکاری اور نجی ادارے، لوکل کو نسلز اور صوبائی حکومت کےانتظامی دفاتربند رہیں گے۔
شائع 26 دسمبر 2023 03:43pm

سندھ حکومت نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی 16 ویں برسی کے موقع پر کل 27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کل صوبے بھر میں عام تعطیل کی منظوری دے دی۔

ترجمان نے بتایا کہ صوبائی حکومت کے تمام سرکاری و نجی ادارے، لوکل کونسلز اور انتظامی دفاتر 27 دسمبر کو بند رہیں گے۔

اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی بینظیر بھٹو کی 16 ویں برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں جلسہ کرے گی۔

بینظیر بھٹو 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے کے بعد شہید کر دی گئی تھیں۔

sindh

Public Holiday