Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیٹی کا چہرہ دِکھانے کے بعد عالیہ بھٹ اور رنبیر کے بچپن کی تصاویر وائرل

موازنے کے بعد طے پایا کہ راحا میں 'کپور جینز' نمایاں ہیں، والدین جیسی نہیں دکھتی
شائع 26 دسمبر 2023 03:41pm
تصویر:  فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی جانب سے کرسمس پر پہلی بار فالوورز کو بیٹی راحا کا چہرہ دکھایا گیا جس کے بعد ان دونوں کی بچپن کی تصاویر وائرل ہوئیں اور صارفین میں نئی بحث چھڑ گئی۔

راحا کی پیدائش 6 نومبر 2022 کو ہوئی تھی جس کے بعد سے رنبیر اور عالیہ بیٹی کو میڈیا کے سامنے لانے سے گریز کے علاوہ خود بھی اس کی کوئی واضح تصویر شیئرنہیں کر رہے تھے۔

اس جوڑی کا کہنا ہے کہ ہم راحا کی پرائیویسی کا تحفظ کرنا چاہتے تھے اور جب ہم نے محسوس کیا کہ ہمیں ایسا کرنا چاہئیے اسی وقت دنیا کے سامنے راحا کا چہرہ لائیں گے۔

کیوٹ راحا سفید فراک کے ساتھ لال جوتے پہنے ہوئے تھی، صارفین نے جہاں بچی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا وہیں ان کے درمیان یہ بحث بھی چھڑ گئی کہ راحا کس سے مماثلت رکھتی ہے۔

یہ موازنہ کرنے کیلئے رنبیر اور عالیہ کی بچپن کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں، بیشترصارفین کو لگتا ہے کہ رنبیر اورعالیہ کی بیٹی والدین پر نہیں گئی۔

ایک بات جس پر بڑی تعداد متفق نظر آئی وہ یہ ہے کہ راحا میں ’کپور جینز‘ ہیں اور وہ اپنے پردادا راج کپور اور دادا رشی کپور جیسی دِکھتی ہے۔

کچھ لوگوں کو یہ بھی لگتا ہے کہ راحا کرینہ کپور جیسی لگتی ہیں جو رنبیر کی کزن اور رشتے میں راحا کی پھپھو لگتی ہیں۔

Instagram

Viral Video

Alia Bhatt

lifestyle

ranbir kapoor

Raha

Couple

daughter

Viral Pictures

BOLLYWOOD STAR

Childhood Pics