Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’کیا آپ مسلمان ہیں؟‘ ، حرا عُمر کی مالدیپ سے بولڈ تصاویر وائرل ہونے پر شدید تنقید

اداکارہ نے مالدیپ میں چھٹیاں منانے کے دوران لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں
شائع 26 دسمبر 2023 03:38pm
تصویر: حرا عمر/انسٹاگرام
تصویر: حرا عمر/انسٹاگرام

کم عُمری میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والی پاکستانی اداکارہ حرا عمر بولڈ ڈریسنگ کرنے پر تنقید کی زد میں آگئیں۔

حرا عمران دِنوں مالدیپ میں موجود ہیں جہاں وہ سہانے موسم سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔ اداکارہ نے مالدیپ سے چھٹیاں منانے کے دوران لی گئی چند تصاویرمداحوں کے ساتھ شیئرکی ہیں۔

ان تصاویر میں اداکارہ کو سلِیو لیس سفید شرٹ کے ساتھ جینز شارٹ زیب تن کیے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اتنی بولڈ ڈریسنگ کرنے پر اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ مسلمان ہیں؟‘

ایک صارف نے تو اداکارہ کو ’کرسچن‘ کہہ ڈالا۔

ایک صارف نے اداکارہ کو اسرائیل کی مذمت نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنادیا۔

ایک صارف نے اداکارہ کو اَن فالو کرنے کا کہہ دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’شرم کرو کچھ‘۔

حرا عمر نے اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ہی ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا ہے۔ اداکارہ نے ’میرے ہمسفر‘، ’میرے ہی رہنا‘ اور ’جیسی آپکی مرضی‘ جیسے مشہور ٹیلی ویژن ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری سے اپنے مداحوں کو محظوظ کیا ہے۔

Instagram

Pakistani Actress

lifestyle

Maldives

vacations

Viral Pictures

Hira Umer

Social media trolling

Instagram Post

Bold Dressing