Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کا چمن کے بےروزگار نوجوانوں کو 20 ہزار روپے دینے کا اعلان

ذکااشرف سے کہا ہے بلوچستان کی یوتھ سے ناانصافی قابل قبول نہیں، نگراں وزیر اطلاعات
شائع 26 دسمبر 2023 03:10pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

نگراں حکومت بلوچستان نے چمن کے بےروزگار نوجوانوں کو 20 ہزار روپے اعزازیہ رقم دینے کا اعلان کردیا۔

نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ چمن کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے وزیراعلیٰ کوشاں ہیں، شہر کے بیروزگارنوجوانوں کا دیرینہ مطالبہ منظور کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ ہیں، سرفراز بنگلزئی و دیگر کو قومی دھارے میں شامل کیا گیا، بولان ایکسپریس بحال ہونے پر حکومت کے شکر گزار ہیں، وزیراعظم نے پاک ریلوے کو ہدایت کی تھی یہ مسئلہ حل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

سینیٹر دنیش کمار نے بلوچستان کیلئے بیوروکریسی میں حصہ مانگ لیا

’بلوچستان میں ٹھپے لگے تو صوبہ، وفاق سے دور ہو جائے گا‘

دیگر صوبوں کی نسبت بلوچستان کو گیس کی سپلائی زیادہ دے رہے ہیں،وزیراعظم

جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ بولان ایکسپریس کی ٹکٹ 2200 روپے ہے جوکہ مناسب ہے، البتہ چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف سے کہا ہے بلوچستان کی یوتھ سے ناانصافی قابل قبول نہیں، احمد شہزاد بہت جلدکوئٹہ کا دورہ اور نوجوانوں سے ملاقاتیں کریں گے، ماضی میں پی سی بی سے اس مسئلے کو اٹھایا ہے۔

بلوچستان

Chaman

caretaker balochistan government