Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اوکاڑہ: سیاسی تقریب میں باوردی شرکت پر ڈی ایس پی سے تحریری جواب طلب

ڈی ایس پی مہریوسف اپنے موقف میں کہا کہ میں راستے سے گزر رہا تھا تو ایک ہجوم دیکھا۔
شائع 26 دسمبر 2023 01:53pm

اوکاڑہ میں سیاسی تقریب میں ڈی ایس پی کی باوردی شرکت پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے جواب طلب کرلیا۔

ڈی ایس پی مہریوسف نے وردی پہن کر ایک سیاسی تقریب میں شرکت کی تھی جس کی خبر آج نیوز پر نشر کی گئی تھی۔

آج نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر اوکاڑہ جمشید زمان نے ڈی ایس پی سے تحریری جواب طلب کیا تھا۔

ڈی ایس پی مہریوسف اپنے موقف میں کہا کہ میں راستے سے گزر رہا تھا تو ایک ہجوم دیکھا۔

تاہم پولیس افسر کی جانب سے تاحال تحریری جواب جمع نہیں کروایا گیا ہے۔

اوکاڑہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسرنے ڈی ایس پی کو 28 دسمبر کو صبح 10 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

Okara

dsp

Election 2024

political gathering