Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیول پلیئنگ فیلڈ: پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست

پی ٹی آئی امیدواروں اوررہنمائوں کوگرفتاریوں اورحراساں کرنے سے بھی روکا جائے، درخواست میں استدعا
اپ ڈیٹ 26 دسمبر 2023 04:11pm
فوٹو — رؤٹرز/ فائل
فوٹو — رؤٹرز/ فائل

لیول پلیئنگ فیلڈ کے احکامات پرعملدرآمد نہ ہونے کا معاملہ ہر تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائرکردی۔

سپریم کورٹ میں بیرسٹرگوہرخان نے دائر درخواست کی جس میں موقف اپنایا کہ 22 دسمبر کو سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کی دادرسی کرنے کی ہدایت کی تاہم الیکشن کمیشن نے عدالتی فیصلے پرعمل درآمد نہیں کیا ۔

پی ٹی آئی نے درخواست میں کہا کہ صوبائی الیکشن کمشنر نے متعدد خطوط لکھے لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، سیکرٹری الیکشن کمیشن کوہدایت کی جائے کہ وہ لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم نہ کرنے والے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ تحریکِ انصاف کے امیدواروں، کارکنوں، قائدین، تائید اور تجویز کنندگان کی گرفتاری سے روکا جائے، انتخابی مہم چلانے کے لیے جلسے جلوسوں کی اجازت بھی دی جائے۔

تحریک انصاف نے درخواست میں سیکریٹری الیکشن کمیشن، چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیزکو فریق بنایا گیا ہے۔

گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق شکایت پر الیکشن کمیشن اور حکومت کو فوری ازالے کی ہدایت کرتے ہوئے قراردیا تھا کہ بظاہر پی ٹی آئی کا لیول پلئنگ فیلڈ نہ ملنے کا الزام درست ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انتخابی پروگرام میں خلل ڈالے بغیر الیکشن کمیشن پی ٹی آئی شکایات دور کرے، تحریری فیصلہ جاری

’انتخابات میں عوام کو سرپرائز دیں گے، لیول پلیئنگ فیلڈ ملے یا نہ ملے جو فیلڈ ملی ہے اسی پر کھیلیں گے‘

عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ منصفانہ انتخابات منتخب حکومت کو قانونی حیثیت فراہم کرتے ہیں، شفاف انتخابات جمہوری عمل پر عوام کا اعتماد برقرار رکھتے ہیں، صحت مند مقابلے کے لیے برابری کا میدان ضروری ہے، انتخابات جبری کی بجائے عوام کی رضا کے حقیقی عکاس ہونے چاہییں، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد نتائج سے زیادہ اہم ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن جمہوری عمل میں میں اہم کردار ادا کرتا ہے، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے انتخابات کو بدعنوانی سے بچائے، آئین کے آرٹیکل 220 کے تحت تمام ایگزیکٹو اتھارٹیز الیکشن کمیشن کی معاونت کے پابند ہیں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ انتخابات جمہوری اصولوں کے مطابق کرائے جائیں جو اثر ورسوخ اورجبر سے پاک ہوں، الیکشن کمیشن یقینی بنائے، تمام جماعتوں کوانتخابی عمل میں مساوی موقع ملے، جمہوریت کی کامیابی کے لیے ووٹرز کو انتخابی عمل پر اعتماد ہونا چاہیئے۔

pti

اسلام آباد

Contempt of Court

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

level playing field