Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

پوٹن نے اپنے مخالف کو روس کے آخری کونے پر سرد ترین جیل میں پہنچا دیا

پیوٹن، اسٹالن کے بعد کریملن کے سب سے طویل عرصے تک صدر رہنے والے رہنما ہیں
اپ ڈیٹ 26 دسمبر 2023 11:06pm
تصویر: جیورسٹ ڈاٹ او آر جی
تصویر: جیورسٹ ڈاٹ او آر جی

روس کے اپوزیشن لیڈرالیکسی ناوالنی تقریبا تین ہفتے تک لاپتہ رہنے کے بعد آرکٹک سرکل کے اوپر ایک دور افتادہ جیل کالونی میں قید پائے گئے ہیں۔

ناوالنی کے ترجمان کیرا یارمیش کے مطابق الیکسی ماسکو سے تقریبا 1200 میل شمال مشرق میں یمل نینٹس کے علاقے کھرپ میں واقع آئی کے-3 پینل کالونی میں ہیں، اس کامیابی کی اطلاع ایکس پینڈل ہر دیتے ہوئے انہوں نے لکھا، ’ہم نے الیکسی ناوالنی کو ڈھونڈ لیا ہے۔‘

ولادیمیر پیوٹن کے خلاف ملک گیر سیاسی مخالفت کرنے کے بعد تقریبا 30 سال قید کی سزا پانے والے ناوالنی 6 دسمبر کو ماسکو کے قریب ولادیمیر کے علاقے میں ایک جیل سے لاپتہ ہوگئے تھے، جس سے ان کے حامیوں میں ان کی صحت کے بارے میں خدشات پیدا ہوگئے تھے۔

روسی جیلوں میں منتقلی اس لیے بدنام ہے کہ اس میں طویل وقت لگتا ہے، بعض اوقات ہفتے جس کے دوران قیدیوں تک رسائی نہیں ہوتی، ان کے ٹھکانے کے بارے میں معلومات محدود یا غیر موجود ہوتی ہیں۔

اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار نے اسے ’جبری گمشدگی‘ قرار دیا ہے۔ اپوزیشن رہنما کے ترجمان نے کہا کہ ناوالنی کے وکیل پیر کے روز ان سے ملنے میں کامیاب رہے اور وہ ٹھیک ہیں۔

شمال مغربی سائبیریا میں گیس سے مالا مال یامل نینیٹ خود مختار علاقہ روس کے دور دراز مقامات میں سے ایک ہے۔ ناوالنی کے زیر اہتمام کھرپ ہائی سیکیورٹی جیل کالونی پہلی باراسٹالن کے دور میں سوویت یونین میں گلگ نیٹ ورک کے حصے کے طور پرقائم کی گئی تھی۔

امریکی محکمہ خارجہ نے ان خبروں کا خیرمقدم کیا ہے کہ ناوالنی کو تلاش کرلیا گیا ہے۔

امریکا نےناوالنی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک میں آزاد آوازوں کو دبانے کا الزام عائد کیا ہے۔۔ ناوالنی کے اتحادیوں نے اس سے قبل ان کی گمشدگی کے وقت کو صدر پوٹن کے روس کی 2024 کی صدارتی دوڑ میں دوبارہ انتخاب لڑنے کے اعلان سے جوڑا تھا۔

واضح رہے کہ پیوٹن، اسٹالن کے بعد کریملن کے سب سے طویل عرصے تک صدر رہنے والے رہنما ہیں اور اگر وہ چھٹی مدت کے لیے اقتدار میں رہتے ہیں تو آگے نکل سکتے ہیں۔

ناوالنی کے حامیوں نے ماسکو، سینٹ پیٹرزبرگ اور نوووسیبرسک میں بل بورڈز سمیت پوٹن مخالف مہم شروع کر رکھی ہے، جس میں ایک ویب سائٹ سے منسلک کیو آر کوڈ ہے جس میں پوٹن کے ناقدین سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے اختلاف رائے کے اظہار کے لیے غیر متشدد ’جانبدارانہ‘ ہتھکنڈے استعمال کریں۔

کرپشن کے خلاف سرگرم کارکن ناوالنی، جو پیوٹن کے اہم مخالف بن گئے تھے، کو 2020 میں روس میں نوویچوک کے ساتھ زہر دیا گیا تھا، انہیں علاج کے لیے جرمنی لے جایا گیا تھا، اور پھر 2021 میں روس واپس آئے تھےجہاں گرفتاری کے بعد ھوکہ دہی اور انتہا پسندی کے الزامات پر مجرم ٹھہرایا گیا تھا، اور تین دہائیوں کی قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

ان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ وہ جیل میں پیٹ کی پراسرار بیماریوں میں مبتلا ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ جب تک پیوٹن اقتدار میں رہیں گے انہیں جیل میں رکھا جائے گا۔

russia

alexei navalny

President Vladimir Putin