Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک آسٹریلیا دوسرا ٹیسٹ : پاکستانی بالنگ ناکام، آسٹریلوی بلے بازوں نے دھاک بٹھا دی

پاکستان نے ٹاس جیت کر بالنگ کا فیصلہ کیا تھا
اپ ڈیٹ 26 دسمبر 2023 04:04pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز مارنس لبوشین کی شاندار بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنا لیے ہیں۔

میچ کے اختتام پر وہ 120 گیندوں پر 44 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ٹریوس ہیڈ بارش کی وجہ سے تقریبا 3 گھنٹے کا کھیل ضائع ہونے کے بعد 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

دوسرے سیشن کے دوران میزبان ٹیم کا اسکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز تھا جس کے بعد بارش کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا تھا۔

میچ کے آغاز پر پاکستانی بالرز کو دھند کے باعث کافی مدد ملی اور انہوں ڈیوڈ وارنر (38)، عثمان خواجہ (42) اور اسٹیو اسمتھ (26) کی وکٹیں حاصل کرلیں۔

پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر تیز گیند بازوں کے لیے موزوں پچ پر پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں پاکستان نے اچھی لینتھ اور جلد سوئنگ حاصل کی، اس دوران وارنر کو عبداللہ شفیق نے دو رنز پر آؤٹ کیا۔

الوداعی ٹیسٹ سیریز میں پرتھ میں پہلی اننگز میں 164 رنز بنانے والے وارنر 17 رنز بنا کر باؤنڈری حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ تاہم لنچ سے قبل آخری اوور میں پارٹ ٹائم اسپنر آغا سلمان کی گیند پر بابر اعظم نے وارنر کان کیچ پکڑکر پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ

میلبورن ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سرفرازاحمد، فہیم اشرف ، خرم شہزاد کو آرام دیتے ہوئے ان جگہ محمد رضوان، حسن علی اورمیرحمزہ کوشامل کیا گیا ہے۔

کپتان شان مسعود، امام الحق،عبداللہ شفیق، بابراعظم، سعود شکیل، سلمان علی آغا، شاہین آفریدی اورعامر جمال اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

آسٹریلین اسکواڈ

آسٹریلیا کی ٹیم میں دوسرے ٹیسٹ کے لیے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

آسٹریلوی اسکواڈ کپتان پیٹ کمنز، نیتھن لائن، جوش ہیزل ووڈ، ڈیوڈ وارنر،عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، سٹیواسمتھ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، الیکس کیری اورمچل اسٹارک پرمشتمل ہے۔

Pakistan vs Australia

#PAKVSAUS