Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینیٹر دنیش کمار نے بلوچستان کیلئے بیوروکریسی میں حصہ مانگ لیا

حکومت کے آنے کے بعد کوئی تبدیلی نہیں آئی، نگراں وزیر پارلیمانی امور
شائع 26 دسمبر 2023 11:19am
فوٹو —ف ائل
فوٹو —ف ائل

سینیٹر دنیش کمار نے بلوچستان کے لیے ملکی بیوروکریسی میں حصہ مانگ لیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجالس جاری ہے، اس دوران دنیش کمار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سے صرف افسران گریڈ 20 اور 21 کے ہیں، صوبے کو وزارتیں نہیں چاہیے بس بیوروکریسی میں حصہ دیں۔

دنیش کمار کا مزید کہنا تھا کہ بیوروکریسی میں لوگ ہوں گے تو بلوچستان میں ترقی ہوسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

پنجاب میں اسسٹنٹ کمشنر، ڈپٹی کمشنرز کیلئے نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

رواں سال سینیٹ کے 56 اجلاسوں میں کتنے بل اور قراردادیں منظور ہوئیں

دوران اجلاس نگراں وزیر اطلاعات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سلونگی نے کہا کہ بیوروکریسی میں طریقہ کار شروع ہے، حکومت کے آنے کے بعد کوئی تبدیلی نہیں آئی، آپ بہترجانتے ہیں اس میں تبدیلی کیسے کی جا سکتی ہے۔

بلوچستان

اسلام آباد

Senate session

bureaucracy

danesh kumar