Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماہرہ خان ’جدہ فلم فیسٹول‘ میں وہیل چیئر پر کیوں آئیں

وائرل ویڈیو میں اداکارہ کو دیکھ کر مداح حیرت اور تجسس کا شکار
شائع 26 دسمبر 2023 11:00am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان شوبزانڈسٹری کی مقبول اداکارہ ماہرہ خان کی وہیل چیئر پر تقریب میں شرکت نے مداحوں کو پریشانی کے ساتھ ساتھ تجسس میں مبتلا کردیا۔

ماہرہ خان ان دِنوں سعودی عرب میں موجود ہیں، گزشتہ روز اداکارہ نے ’جدہ فلم فیسٹیول‘ میں شرکت کی تھی۔

سوشل میڈیا پرماہرہ خان کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں وہیل چیئر پر بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہرہ وہیل چیئر پر آتی ہیں اور پھر ایک واک اسٹک کی مدد سے چیئر سے اٹھ کر چلتی ہیں۔

اداکارہ کی ٹانگ پر پلاسٹر چڑھا ہوا بھی دیکھا جاسکتا ہے، جس کے سبب انہیں چلنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

اداکارہ کی اس وائرل ویڈیو نے ان کے چاہنے والوں کو پریشانی اور تجسسں میں مبتلا کردیا ہے۔

ماہرہ خان حال ہی میں بزنس ٹائیکون سلیم کریم سے رشتہ ازدواج میں بندھی ہیں۔ اداکارہ کی شادی کی مختلف تقریبات سے تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھیں۔

Viral Video

mahira khan

Pakistani Actress

Saudi Arab

Injury

film festival

lifestyle

شخصیات

showbiz celebrities

Wheel Chair

Broken Leg