Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عثمان خواجہ نے پابندی کے بعد فلسطینیوں کی حمایت کا انوکھا طریقہ اپنا لیا

غزہ میں اسرائیلی مظالم کو اجاگر کرنے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ پابندیوں کے باوجود اپنے احتجاج کا کوئی نہ کوئی راستہ...
اپ ڈیٹ 26 دسمبر 2023 11:36am
تصویر: سوشل میڈیا
تصویر: سوشل میڈیا

غزہ میں اسرائیلی مظالم کو اجاگر کرنے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ پابندیوں کے باوجود اپنے احتجاج کا کوئی نہ کوئی راستہ ڈھونڈ نکالتے ہیں۔

عثمان خواجہ نے منگل 26 دسمبر کو میلبورن میں کھیلے جانے والے باکسنگ ٹیسٹ کے دوران پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی بیٹیوں کے نام والے جوتے پہنے کیونکہ اس سے قبل غزہ میں انسانی حقوق کے احترام سے متعلق بیان میں ان پر جوتے پہننے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ایکس پر پوسٹ کی گئی 37 سالہ کرکٹر کے جوتوں کی ایک قریبی تصویر میں دیکھاجاسکتا ہے۔ میلبورن میں پاک آسٹریلیا دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز ان کی دونوں بیٹیوں عائشہ اور عائلہ کے نام کرکٹر کے جوتوں پر نمایاں ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اس سے قبل عثمان خواجہ کو میچ کے دوران اپنے بلے اورجوتوں پر زیتون کی شاخ پکڑے ہوئے سیاہ کبوتر والا اسٹیکر لگانے کی اجازت دینے سے انکارکردیا تھا۔

کھلاڑی نے اتوار کو ٹریننگ کے دوران جس لوگو کی نمائش کی تھی اس پر انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کے آرٹیکل ون کا حوالہ دیا گیا تھا۔

پرتھ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران عثمان خواجہ کو فلسطین کی حمایت میں جوتے پہننے سے بھی روکا گیا تھا جن پر ہاتھ سے لکھا گیا تھا کہ ’آزادی ایک انسانی حق ہےاور تمام زندگیاں برابر ہیں‘۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹر نے سیاست، مذہب یا نسل سے متعلق پیغامات پر اس کے قواعد کی خلاف ورزی کی۔

عثمان خواجہ نے پیر کے روز انسٹاگرام پر ایک پیغام میں مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’سب کو کرسمس مبارک ہو۔ کبھی کبھی آپ کو صرف ہنسنا پڑتا ہے. باکسنگ ڈے کے موقع پر!“

انہوں نے اپنی پوسٹ کو ہیش ٹیگ #inconsistent اور #doublestandards کے ساتھ واضح کیا۔

گزشتہ ہفتے عثمان خواجہ نے بتایا تھا کہ اسرائیل اور حماس کے تنازع انہیں کس طرح متاثر کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب میں اپنے انسٹا گرام کو دیکھتا ہوں اور معصوم بچوں کو رتے ہوئے دیکھتا ہوں تو اس چیز نے نے مجھے سب سے زیادہ متاثر کیا ہے، ’میں صرف اپنی بیٹی کو گود میں لے کر تصور کرتا ہو اور ایک بار پھر اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے جذباتی ہو جاتا ہوں‘۔

عثمان خواجہ نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ ان کا کوئی خفیہ ایجنڈا نہیں ہے۔

cricket

Usman Khawaja

Perth Test

#PAKVSAUS