Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں سردی بڑھے گی یا نہیں، محکمہ موسمیات نے بتادیا

شہر قائد آج آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر
شائع 26 دسمبر 2023 10:48am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی میں اضافے یا کمی سے متعلق پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں موسم سرد اور خشک موسم رہنے کا امکان ہے، زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ جا سکتی ہے۔

شہر قائد میں صبح کا درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، :ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے جو شمال مشرق سے 6 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتارسے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں ہوائیں 28 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی، آج صبح شہر کی فضاؤں پر دھند چھانے کی وجہ سے حدنگاہ متاثر ہوئی، صبح کے وقت حد نگاہ 3 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی سمیت مختلف اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے کی پیشگی اطلاع کا جدید نظام نصب کیا جائے گا

کراچی میں سرد ہواؤں کی شدت بڑھ گئی، سردی میں مزید اضافے کا امکان

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی آج صبح آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں پارٹیکولیٹ میٹرکی تعداد 196 ریکارڈ کی گئی۔

karachi

karachi weather

Met Office

Air pollution

Winters

AQI