Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

مسلسل 10ویں دن ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بڑھ گئی

جمعے کے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت 282 روپے 53 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی
اپ ڈیٹ 26 دسمبر 2023 08:14pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت مزید کم ہوگئی ہے۔ روپے کی قدر میں مسلسل 10ویں کاروباری دن اضافہ دیکھا گیا ہے۔

نئے کاروباری کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 16 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد امریکی کرنسی ڈالر کا لین دین 282 روپے 37 پیسے پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ جمعے کے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت 282 روپے 53 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچیبنج (پی ایس ایکس) میں آج شدید مندی کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑحیں:

عالمی تیل قیمتوں میں اضافہ، لیکن پاکستان میں پیٹرول سستا ہونے کا امکان

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 100 انڈیکس 61 ہزار سے نیچے آگیا

بینچ مارک کے ایس اے 100 انڈیکس 1576 پوائنٹس کم ہوکر 60 ہزار 128 پر آگئیا جو گزشتہ کاروباری روز 61 ہزار 705 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

interbank

dollar vs rupee

dollar rates

USD VS PKR

dollar prices