Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بونیر سے پہلی ہندو خاتون جنرل نشست پر امیدوار، بھارت میں چرچے

سویرا پرکاش بونیر میں پیپلز پارٹی کے شعبہ خواتین میں جنرل سیکریٹری کے عہدے پر فائز ہیں۔
اپ ڈیٹ 26 دسمبر 2023 09:55am
تصویر: ایکس
تصویر: ایکس

عام انتخابات 2024 کے لیے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر سویرا پرکاش نے بھی جنرل نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ خبر کا بھارت مینں بھی چرچا ہے۔

سویرا پرکاش پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر انتخابات لڑیں گی۔ 25 سالہ ڈاکٹر نے پی کے 25 بونیر اور صوبائی و قومی اقلیتی نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا ئے ہیں۔

ایم بی بی ایس کے بعد ہاؤس جاب سے فارغ ہوکرسویرا ان دنوں لاہور میں اکیڈمی جوائن کرکے سی ایس ایس کی تیاری کررہی ہیں۔

سویرا کے والد ڈاکٹر اوم پرکاش پی ڈی ایف کے سابق صدراقور پی پی رہنما تھے۔

قومی وطن پارٹی سے تعلق رکھنے والے مقامی سیاست دان سلیم خان کے مطابق سویرا بونیر سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے آئندہ عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

سال 2022 میں ایبٹ آباد انٹرنیشنل میڈیکل کالج سے گریجویٹ پرکاش بونیر میں پیپلز پارٹی کے شعبہ خواتین میں جنرل سیکریٹری کے عہدے پر فائز ہیں۔

مقامی روزنامے ڈان سے بات کرتے ہوئے سویرا نے کہا کہ وہ اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے علاقے کے غریبوں کے لیے کام کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے جمعہ 23 دسمبر کو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

سویرا نے خطے میں خواتین کی فلاح و بہبود، محفوظ ماحول کو یقینی بنانے اور ان کے حقوق کی وکالت کے لئے کام کرنے کے اپنے عزم پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقی کے میدان میں خواتین کو مستقل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے۔

سویرا نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت نے ان کے والد سے رابطہ کیا تھا کہ انہیں جنرل نشست پر انتخاب لڑنے کی اجازت دی جائے۔ اپنے طبی پس منظر کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے زور دے کر کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنے کی طرف ان کا جھکاؤ سرکاری اسپتالوں میں بدانتظامی اور بے بسی کے تجربات سے پیدا ہوا۔

اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی سویرا کے الیکشن میں حصہ لینے کی خبر کو بھارتی میڈیا نے بھی بڑے پیمانے پر کوریج دی۔ انڈیا ٹوڈے سمیت مختلف ویب سائٹس پر یہ خبر نمایاں انداز میں شائع کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی حالیہ ترامیم کے تحت اب جنرل نشستوں پر 5 فیصد خواتین امیدواروں کی شمولیت لازمی ہے۔

PPP

Hindu Woman

Election 2024

Dr Saveera Parkash