Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

باراتیوں کی وین میں لوٹ مار، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی

ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کروا دی ہے، پولیس حکام
شائع 26 دسمبر 2023 12:05am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

بورے والا میں تین ملزمان نے باراتیوں کی وین میں لوٹ مار کے دوران فائرنگ کرکے تین افراد کو زخمی کردیا۔

تین نامعلوم ڈاکو باراتیوں کی وین میں چڑھ گئے۔ مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3 باراتی شدید زخمی ہوگئے۔

فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کا کہنا تھا کہ ڈاکو لوٹ مار کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کروا دی ہے۔

Punjab police

Street Crimes

Punjab Law and Order Situation