Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تصاویر: آسٹریلیا سے امریکا تک کرسمس کس انداز میں منائی گئی

سانتاکلاز نے مختلف روپ دھارتے ہوئے بچوں میں تحائف تقسیم کیے
شائع 26 دسمبر 2023 12:45am
گوئٹے مالا میں سانتا کلاز بچوں کو کھلونے دینے کے لیے بیلیز برج سے اتر رہا ہے۔ فوٹو روئٹرز
گوئٹے مالا میں سانتا کلاز بچوں کو کھلونے دینے کے لیے بیلیز برج سے اتر رہا ہے۔ فوٹو روئٹرز

دنیا بھر میں کرسمس کے رنگ نظر آئے۔ آسٹریلیا سے لے کر امریکا تک دنیا بھر میں عیسائی برادری میں جوش و خروش دیکھا گیا۔ سانتاکلاز نے مختلف روپ دھارتے ہوئے بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔

گوئٹے مالا میں فائر فائٹر نے سانتا کلاز کا لباس پہنا اور گوئٹے مالا سٹی میں بیلیز برج سے دلچسپ انداز میں اتر ے اور بچوں میں کھلونے تقسیم کیے۔

 امریکا میں بھی کرسمس کی خوشیاں، سانتا کلاز دلچسپ لباس میں۔ تصویر بذریعہ روئٹرز
امریکا میں بھی کرسمس کی خوشیاں، سانتا کلاز دلچسپ لباس میں۔ تصویر بذریعہ روئٹرز

امریکا کے شہر مین ہیٹن میں 97 ویں میسی تھینکس گیونگ ڈے پریڈ کے دوران سانتا کلاز کے لباس میں ملبوس شہریوں نے تحائف تقسیم کیے۔

 تھائی لینڈ میں سانتا کلاز  غوطہ خوری کرتے ہوئے۔ تصویر بذریعہ روئٹرز
تھائی لینڈ میں سانتا کلاز غوطہ خوری کرتے ہوئے۔ تصویر بذریعہ روئٹرز

تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں سی لائف بینکاک اوشن ورلڈ ایکویریم میں سانتا کلاز کا لباس پہنے ایک غوطہ خور نے کرسمس کے موقع پر مچھلیوں کے ساتھ وقت گزارا۔

  یروشلم میں سانتاکلاز اونٹ پر بیٹھے ہوئے۔ تصویر روئٹرز
یروشلم میں سانتاکلاز اونٹ پر بیٹھے ہوئے۔ تصویر روئٹرز

یروشلم میں کرسمس تہوار سادگی سے منایا گیا، سانتا کلاز کے لباس میں شہری نے ایک اونٹ پر بیٹھ کر مسجد اقصیٰ کے گنبد کے سامنے زیتون کے باغ کا دورہ کیا اور راستے میں آنے والے بچوں میں تحائف بانٹے۔

 آسٹریلیا میں سانتا کلازکشتی چلاتے ہوئے۔ تصویر بذریعہ اے ایف پی
آسٹریلیا میں سانتا کلازکشتی چلاتے ہوئے۔ تصویر بذریعہ اے ایف پی

کرسمس ڈے کے موقع پر آسٹریلوی شہر سڈنی سے ہوبارٹ کشتی ریس کا انعقاد کیا گیا، سانتا کلاز کا روپ دھارے ایک شخص نے کتے کو بھی کشتی میں سوار کیا۔

 بھارت میں سانتا کلاز بچوں کی سائیکل چلاتےہوئے۔ تصویر بذریعہ اے ایف پی
بھارت میں سانتا کلاز بچوں کی سائیکل چلاتےہوئے۔ تصویر بذریعہ اے ایف پی

بھارت میں بھی کرسمس منائی گئی، جبکہ سانتا کلاز نے تحائف تقسیم کیے ایک سانتا کلاز دارالحکومت نئی دہلی کی سڑکوں پر بچوں کی سائیکل چلاتے بھی دیکھا گیا۔

 تھائی لینڈ میں بچے تحائف وصول کرتے ہوئے۔ تصویر بذریعہ روئٹرز
تھائی لینڈ میں بچے تحائف وصول کرتے ہوئے۔ تصویر بذریعہ روئٹرز

تھائی لینڈ کے شہر آیوتھایا کے ایک اسکول میں کرسمس کی تقریبات کے موقع پر سانتا کلاز کے لباس میں ملبوس ہاتھی نے بچوں میں گفٹ تقسیم کیے۔

Christmas Tree

Christmas Celebrations

Who is Santa Claus